جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ کی درخواست پر 2 ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ درخواست کے فیصلہ تک جائیداد فروخت یا منتقل نہیں ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ جائیداد کا دعویٰ جنید جمشید کی تیسری اہلیہ اسلام آباد کی رہائشی رضیہ مظفر کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009ء کو شادی ہوئی تھی۔
درخواست گزار رضیہ مظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
