Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

Now Reading:

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کی صورتحال اور کراچی میں حالیہ  بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر پر بات ہوگی، جبکہ ملک کے بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے وقت کا تعین کیا جائے گا۔

اجلاس میں  پاکستان پیٹرولیم بورڈ کے انتخاب کیلئے ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی منظوری دی جائے گی اس کے علاوہ نیبپرا کی سالانہ رپورٹ 2018 ء اور 2019ء کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس کے ایجنڈا میں وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر سرکاری تقرریوں پر کابینہ میں رپورٹ پیش ہوگی، جج بینکنگ کورٹ 3 کراچی محمد سعد قریشی کی ڈیپوٹیشن مدت بڑھانےکی منظوری دی جائے گی۔

Advertisement

کابینہ کمیٹی نجکاری کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، کابینہ کمیٹی صنعتی اصلاحات کے 27 جولائی، 13 اگست کے فیصلوں کی توثیق ہوگی

اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر