Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمہوریت، این ایف سی، 18ہویں ترمیم کسی پرموقف تبدیل نہیں کریں گے

Now Reading:

جمہوریت، این ایف سی، 18ہویں ترمیم کسی پرموقف تبدیل نہیں کریں گے
بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے جمہوریت، این ایف سی، اٹھارہویں ترمیم کسی پر اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے، پورے خاندان کو گرفتار کرنا ہے تو کرلو۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عوام اوروکلاء کوعدالت آنے سے روکا گیا، یہ سب جج پردباؤ ڈالنے کی کوشش تھی یا ہم پر۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کا اتنا ڈرہے کہ اسلام آباد کی تمام پولیس یہاں کھڑی کر دی، انہوں نے کہا کہ ایک جج کورونا اور بیماری کی وجہ سے آصف زرداری کو وڈیو لنک پر لاتا ہے، ایک عدالت میں زبردستی آصف علی زرداری کو پیش کرایا جاتا ہے ،یہ انکے اور انکے خاندان کے ساتھ نفسیاتی کھیل کھیل رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج یہ ہمارے ساتھ ہورہا ہے، کل یہ کسی اور کے ساتھ ہوسکتا ہے، یہ نا ملٹری کورٹ ہے نہ ان کیمرہ کورٹ ہے ،عوام کو حق ہے عدالت آنے کا اور کارروائی دیکھنے کا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے یحی، ضیاء اور مشرف آمریت کا بھی مقابلہ کیا ، ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ہم بھی لائن میں آجائیں،ہم نہ پہلے دباؤ میں آئے ہیں نہ اب دباؤ میں آئیں گے ۔

Advertisement

بلاول کا کہناتھا کہ پولیس نے وکلاء فاروق نائیک اور لطیف کھوسہ کو مس ہینڈل کیا، انہیں عدالت میں جانے نہیں دیا، کیا ایسا آزاد ریاست میں ہوتا ہے، آپ کو کیا خوف کیا ڈر ہے؟

انہوں نے کہا کہ آج 17 اگست ہے، ہر جیالے کو 17 اگست یاد ہے، 17 اگست کو مینگو ڈے ہوتا ہے، 17 اگست کو ہی ایک آمر کا آخری دن تھا۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ جو کٹھ پتلی وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھا ہے اس کی ڈور کہیں اور سے ہلتی ہے، یہ کٹھ پتلی اور جعلی حکومت نہیں چلے گی،یہ لوگ اپوزیشن پر دباؤ ڈال کر کٹھ پتلی کی طرح چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس کوئی کیس نہیں ہوتا کوئی دلیل نہیں ہوتی تو گالی دی جاتی ہے، آج سپریم کورٹ کے وکلاء کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ، نیب کے وکیل کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی تو وکیل ساتھیوں کو گالی دے رہا تھا۔

بلاول نے کہا کہ اگر میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹتا تو یہ میرے خاندان اور کارکن کو انتقام کا نشانہ بناتے ہیں،میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ہم عدالتوں سے انصاف کی توقع کرتے ہیں ، اگر ہم عدالتوں پر یقین نہیں رکھیں گے تو کون رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر