پاکستان کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت...
                                                                              وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کمزور اور غربت کا شکار افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں غریب اور کم آمدنی والے طبقات کو اشیائے ضروریہ کی مد میں حکومتی سبسڈی کی فراہمی کے نظام کو مزید موثر بنانے کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈی کو مستحق افراد تک موثر طریقے سے پہنچانے پر غور کیا گیا جبکہ غربت کا شکار اور کم آمدنی والے طبقات کو سبسڈی کے نظام کو بہتر بنانے کے ضمن میں مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ سبسڈی کے نظام کو موثر ، شفاف اور ٹارگیٹڈ بنایا جائے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں سبسڈٰی کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا جبکہ وسائل سے وہ طبقات بھی فائدہ اٹھاتے رہے جو اس کے مستحق نہیں تھے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے سے خرچ کی جانے والی رقم کا بہترین استعمال کیا جائے جبکہ ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کی تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔
اجلاس میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سیکرٹری خزانہ ، چئیرمین نادرا و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں طو فانی با رشوں کے باعث ہو نے والی تباہی کے سلسلے میں وفاقی اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں ، کراچی اور اس کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News