
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم میں سیلابی صورتحال پر متعلقہ محکموں سےرابطہ ہے، ابھی تک منگلاڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تک منگلاڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے، اگر اخراج دولاکھ سے تین لاکھ کے درمیان پہنچتا ہے تو 150سے زیادہ دیہات خطرے کا شکار ہوں گے۔
جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر تمام متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ ہے، ابھی تک منگلاڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے، اگر اخراج دولاکھ سے تین لاکھ کے درمیان پہنچتا ہے تو 150سے زیادہ دیہات خطرے کا شکار ہوں گے، اس حوالے سے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 27, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News