
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں رہی تو ہفتہ دس دنوں میں سیاحت کو کھول دینگے، وبا کے باعث صوبے کو 53 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔
وزیر اعلیٰ محمود خان کاسیدوشریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سوات میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور امسال مزید ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لا ک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی بہت کامیا ب رہی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔
محمود خان کاکہناتھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے رقم سالانہ ترقیاتی بجٹ سے فراہم کی گئی ہےجس سے ترقیاتی کاموں میں تاخیر پیدا ہوسکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت سوات ایکسپریس وے کیلئے 19 ارب روپے دے رہی ہے جس پر بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا جس سے یہاں کی سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News