Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ

Now Reading:

دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ

دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح انتہائی  بلند ہوگئی ہے جس کے باعث سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نےقریبی آبادیوں میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل  ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں دریائے چناب پر فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ہیڈ تریموں کے مقام پانی کی آمد 57 ہزار 988 کیوسک ہے اور پانی کا اخراج 43 ہزار 538 کیوسک ہے جبکہ اس وقت دریائے چناب کے مقام پر پانی کا بہاؤ 35000 کیوسک ہے۔

Advertisement

سندھ اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی،خضدار میں سیلاب سے سی پیک روٹ متاثر ہوا، سڑکیں زیر آب آنے سے ٹک، کرخ، کنجڑ اور مولہ کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

اسی طرح قلات میں سیلابی ریلہ آنے سے ہربوئی ٹو گزگ اور جوہان ٹو گزگ سڑک کئی مقامات سے بہہ گئی، جس سے متعدد دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

بولان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے باعث گوکرد کے مقام پر پل گر گیا اور پنجرہ پل کے قریب سیلابی پانی سے  سڑک بہہ گئی ہے۔

باغبانہ ڈیم بھرنے سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں، درجنوں مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر