وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری پر کابینہ کو بریفنگ دی جائےگی جب کہ وزارت خزانہ کے حکام کابینہ کو معاشی اعداد و شمار پر بریفنگ دیں گے۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیپراکی سالانہ رپورٹ 2018 اور 2019 بھی پیش کی جائےگی۔ اجلاس میں وزیراعظم کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں لیں گے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں قانون سازی کمیٹی کےمینڈیٹ میں اضافے، وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری اور کابینہ پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی ٹرمینلز کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں اسلام آباد میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ ایکس کیڈر پوسٹس پر جوڈیشل آفیسر بھرتی کرنے اور پاکستان میں فیری سروس کا آغاز کرنے کی منظوری دے گی۔
کابینہ 27اگست کےاقتصادی رابطہ کمیٹی اور توانائی کمیٹی کےفیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
