
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وبا سے متعلق بچوں میں ماسک کے استعمال کی درجہ بندی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کا ماسک پہننا ضروری نہیں۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کی درجہ بندی میں 5 سال سے کم عمر ، 6 سے 12 سال اور 12 سے زائد عمر کے بچے شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ضروری ہو تو والدین 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔
چند روز قبل عالمی ادارہ صحت نے 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ انھیں بھی بالغوں کی طرح ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اس بارے میں ابھی کم معلومات ہیں کہ بچوں میں یہ وائرس کیسے منتقل ہو رہا ہے تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ یہ شواہد موجود ہیں کہ نوعمر بچوں سے یہ دوسروں میں اسی طرح منتقل ہوتا ہے جیسے بالغوں سے منتقل ہوتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو عموماً ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News