
بلدیہ فیکٹری کے اندوہناک سانحے کو ہوئے 8 برس بیت گئے، تاہم دلخراش واقعے کو یاد کرکے آج بھی روح کانپ جاتی ہے۔
بلدیہ فیکٹری کے اندوہناک سانحہ کو یاد کرکے روح کانپ اُٹھتی ہے اس المناک واقعے کو 8 برس بیت چکے ہیں ۔
11ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاون میں واقع علی انٹر پرائزیز میں لگائی گئی آگ میں250 سےزائد افراد جل کر خاکستر ہوگئے تھے، 7 سال قبل فیکٹری کو آگ کس نے اور کیوں لگائی، مرنے والوں کے اہل خانہ کو آج تک انصاف نہ مل سکا ہے جبکہ استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ کیس حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔
مقدمے کی تحقیقات بتاتی ہیں کہ ستمبر 2012ء میں بلدیہ میں علی انٹر پرائز فیکٹری کو آگ 20 کروڑ روپے کا بھتہ نہ دینے پر لگائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News