لاہور پولیس کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر فہد افتخار ورک نے سی سی پی او لاہور کی جانب سے نامناسب الفاظ کہنے پر سروس سے استعفی دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا سے ماحولیاتی کیمیا میں ایم فل کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر فہد افتخار ورک نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے خراب رویہ سے تنگ آکر پولیس کی ملازمت کو خیر باد کہا، دو صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں سب انسپکٹر فہد افتخار ورک نے تحریر کیا کہ وہ پولیس کے محکمے میں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔
فہد افتخارورک کا کہناہے کہ 22 ستمبرکوایک اجلاس میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او ) نے انہیں گدھے کا بچہ کہہ کر مخاطب کیا جس پر اپنی توہین محسوس کرتےہو ئےمذکورہ افسرنے فوری طور پرمحکمہ پولیس سے استعفیٰ دے دیا۔
فہد ورک کا کہناہے کہ وہ میڈیا مانیٹرنگ سیل کے انچارج اور سی سی پی او سمیت دیگر افسران کو بریف کر رہے تھے کہ اس دوران سی سی پی او نے انہیں گدھے کا بچہ کہتے ہو ئے کہا کہ وہ پوچھ کچھ اور رہے اور جواب کچھ اور دیا جا رہا ہے۔
فہد افتخار ورک کا کہنا تھاکہ وہ ایک تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد اسکول ٹیچر تھے۔گزشتہ مارچ سے وہ سی سی پی او اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کی ویب سائٹ پر کام کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی لاہورموٹروے زیادتی کیس میں سی سی پی او لاہور کی جانب سے متاثرہ خاتون کو ہی مورودالزام ٹھہرائے جانے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
