
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی سفیروں کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باعث ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا۔
بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں سال بھارت نے 2 ہزار 333 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہناتھا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں 2014سےاضافہ ہوا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ایل اوسی پر بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 2014 میں بھارتی فوج نے 315 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 20 افراد شہید 87 زخمی ہوئے۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہناتھا کہ 2015میں بھارتی فوج نے 248 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی 2015 میں اشتعال انگیزیوں سے 39شہری شہید152 زخمی ہوئے۔
میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے 2016 میں 382 سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 46 افراد شہید150 زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 2017 میں 1881 بارسیزفائر کی خلاف ورزیاں کیں اور53 معصوم شہریوں کو شہید256 کو زخمی کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 2018 میں 3038 بار جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزیاں کیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ نے 58 شہریوں کو شہید،319 کو زخمی کیا گیا۔
2019میں بھارتی فورسز نے 3351 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2019 میں 52 سول شہید، 261 زخمی ہوئے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ بھارتی فوج نے 2014 سے 2019 کےدوران 9 ہزار215 بارسیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 268 معصوم سویلین شہید،1225 شدید زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News