
سعودی عرب کی فوجداری عدالت کی جانب سے تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنادیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو سزائے موت سنا دی ہے، ملزمان دہشت گردوں کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
تینوں دہشت گردوں نے ساحلی شہر جدہ میں سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے چند روز قبل مشرقی گورنریٹ الاحسا میں 6 سال قبل حملے میں ملوث انتہا پسندوں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ریاض میں فوجی عدالت نے مشرقی گورنریٹ الاحسا میں 2014 میں مسلح حملے میں ملوث 7 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News