رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجر بنگلورو کے درمیان میچ کے دوران کوہلی کی ٹیم نے مقررہ وقت میں 20 اوورز پورے نہیں کیے، جمعرات کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف کوہلی نے چھ باؤلرز کا استعمال کیا تھا ۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگیا ہے۔
انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز متحدہ عرب امارات کے 3 مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ دبئی میں جاری 53 میچز پر مشتمل لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
