Advertisement
Advertisement
Advertisement

گڈو بیراج پر ہائی الرٹ جاری

Now Reading:

گڈو بیراج پر ہائی الرٹ جاری
گڈوبیراج

 سکھر گڈو بیراج کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 محکمہ آبپاشی کے مطابق 8 سے 9 ستمبرکے دوران گڈو اور 9 سے 10 ستمبر کے دوران سکھر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگاجبکہ  دریائے سندھ میں اس وقت گڈو کے مقام پر درمیانے درجے اور سکھر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے، 24 گھنٹے میں سطح آب کئی ہزار کیوسک بڑھ گئی، گڈو بیراج پر درمیانے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ آب بڑھنے کے ساتھ ساتھ کچے کے علاقے بھی تیزی سے زیر آب آنے لگے۔ کئی دیہات زیر آب آگئے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ آئندہ چند گھنٹوں میں مزید اضافے کا امکان۔

 دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے ساتھ ہی حفاظتی پشتوں اور بندوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 296 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 94 ہزار 076 کیوسک ہوگیا۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 7 ہزار 025 اور اخراج 2 لاکھ 91 ہزار 125 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 76 ہزار 442 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 76 ہزار 092 کیوسک ہوگیا۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق چاچڑاں کے مقام پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ میں مزید پانی آنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر