Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشوں کے دوران ملک بھر میں 219 افراد جاں بحق ہوئے

Now Reading:

بارشوں کے دوران ملک بھر میں 219 افراد جاں بحق ہوئے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں219 افراد جاں بحق جبکہ 158 زخمی ہوئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 219 افراد جاں بحق جبکہ 158 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی  جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 15 جون سے اب تک بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 91 افراد جاں بحق ہوئےجبکہ   سندھ میں 84، بلوچستان میں 19، پنجاب میں 16، آزاد کشمیر میں10 جبکہ گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق  بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 158 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جن میں 37 کم عمر بچوں سمیت 25 خواتین و 96 مرد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ملک بھر میں 10 سڑکیں، 10 پل، 2 ہوٹل، 3 دکانیں، 5 مساجد اور 6 پاور ہاؤسز کو بھی نقصان پہنچا جب کہ اس دوران 1340 مکانات کو مکمل جبکہ 1040 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر