Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

Now Reading:

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

ایل او سی  پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17 ستمبربھارتی قابض فوج کی طرف سے لاٸن آف کنڑول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے نتیجے میں تین  شہری شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ورکنگ باٶنڈری اور لاٸن آف کنٹرول پر بھارتی فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، اس سال بھارت نے 2280 مرتبہ سیز فاٸر کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں اٹھارہ شہادتیں اور ایک سو تراسی افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال فاٸرنگ کے نتیجے میں جندروڈ سیکٹرز میں پندرہ سالہ ارم ریاض ولد محمد ریاض ،چھبیس سالہ نصرت کوثر زوجہ عبد الرٶف ،سولہ سالہ مخیل ولد محمد حسین، اندرالہ گاٶں کے رہاٸشی شدید زخمی ہوئے۔

پاکستان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت پر زور دیا گیا کہ دوہزار تین کے سیز فاٸر معاہدے کا احترام کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق یو این ملٹری آبزرور گروپ (یو این موگپ)  کو اپنا کردار ادا کرنے دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر