وادی کاغان میں ٹراؤٹ مچھلی کے شکاراور خرید و فروخت پر 2 سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر ایمل زمان کا کہنا ہے کہ بے دریغ شکار کی وجہ سے مقامی ٹراؤٹ معدوم ہو رہی ہے اس لیے ہم اسے محفوظ بنا کر اسپورٹس ٹرافی فشنگ کے طور پر متعارف کروانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا اوراسکاٹ لینڈ میں ایسے لوگ ہیں جو اس کے لیے بہت رقم دیتے ہیں اور وہ ایسی جگہ جا کر مچھلی پکڑتے ہیں اور تصویر اتار کر اسے دوبارہ پانی میں چھوڑ دیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نادر نسل کی مقامی ٹراؤٹ کو بچانے کے اقدامات دور رس نتائج کے حامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
