 
                                                                              پاکستان کے معروف رائٹر، مصنف، ڈرامہ نگار اور ادیب انور مقصود نے ملک کے عدالتی نظام کو بہتر بنانے کے لئےاہم مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انور مقصود اکثر و بیشتر ملکی حالات اور حکومت کی کارگردگی پر انہیں تنقید بھرے طنز و مزاح کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
تاہم ابھی انور مقصود نے ملک عدالتی نظام اور ججز پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ عدالت میں رکھا قرآن مجید مجرم کے ہاتھوں میں دینے کی بجائے اگر ججوں کے ہاتھوں میں دے دیا جائے تو بہتر فیصلے ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں کو ہاتھ جوڑ کر کہنا پڑے گا کہ ججز کو ٹریننگ دیں۔ زیادتی کے کیسز میں صلح نہیں ہو سکتی۔ نظام انصاف کو نافذ کرنے سے معاملہ حل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 