Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

Now Reading:

موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

لاہورموٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے میں کھوجیوں کی نشاندہی اور شواہد پر 7 مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے ہیں،جن کی رپورٹس کاانتظار ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کےاطراف میں 5 کلو میٹرتک مشتبہ پوائنٹس مارک کر لیے گئے ہیں۔

انعام غنی کے مطابق ایف آئی آر کےمطابق ملتے جلتے حلیے والے 15مشتبہ افراد کی پروفائلنگ کی ہے، 3 مختلف مقامات سے جیو فینسنگ کے لیے موبائل کمپنیز کے ڈیٹا کا تجزیہ ہو رہا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا مزید کہنا ہے کہ لوکل کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ لے کر مشتبہ افراد کی شناخت کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Advertisement

  دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جنگل سے خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی ملی ہے۔

ڈاکوؤں نے خاتون سے ایک لاکھ نقدی اورزیورات لوٹے تھے جبکہ انگوٹھی اورگھڑی ڈاکوؤں کے فرار کے دوران گرنے کا امکان ہے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس پر تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی   ہے۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ  کی قائم کردہ کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ڈاکٹر مسعود سلیم اور ڈی جی فرانزک ایجنسی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کولاہورکےعلاقے گجرپورہ میں موٹروے پرخاتون کواجتماعی زیادتی کانشانہ بنانےکاواقعہ پیش آیا تھا ۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق  دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر