
گورنر پنجاب چودہدری سرور تاجر برادری اور خیراتی تنظیموں کے ممبران کے ساتھ کراچی کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب بارشوں سے متاثرعلاقوں کادورہ کریں گے اور بدین سمیت اندرون سندھ بھی جائیں گے۔
چوہدری سرور پاکستان دوست تنظیموں کی مدد سے 10ہزار سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر اس کے ساتھ ساتھ مالی تعاون اور راشن کی تقسیم بھی کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ہم کراچی اور اندرون سندھ کا دورہ بھی کریں گے، گورنرپنجاب نے کہاہے کہ پنجاب مشکل گھڑی میں سندھ کےساتھ کھڑاہے،بارشوں سے متاثرافرادکی بھرپورمدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات اور کراچی کے حالات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائیں گےاس کے ساتھ ساتھ جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں خیراتی تنظیموں کے ساتھ مل کر مکمل تعاون کریں گے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جلد کراچی کا وزٹ کریں گے اور سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News