
لاہورکےعلاقے اندرون ٹیکسالی میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گھر کے سربراہ اشتیاق نے باہر بھاگ کر اپنی جان بچائی جوکہ معمولی زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اشتیاق کے 3 بیٹے چھت گرنے سے جاں حق ہوئے جبکہ اشتیاق کا بڑا بھائی جاوید، بھابی روبینہ اور گجرانوالہ سے آئی 16 سالہ آمنہ ولد عظمت جاں حق ہوگئی۔
گجرانوالہ سے آئے رشتے دارعتیقہ ولد سلامت، کنزہ ولد سلامت اور مہوش ولد سلامت زخمیوں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News