
سابق کشمنر کراچی افتخار شلوانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا چارج سنبھال لیا ہے ۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کے کے ایم سی ہیڈ آفس پہنچنے پر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
5 ستمبر کو سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کا کمشنر کراچی کے عہدے سے تبادلہ کر کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 8 ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
افتخار شلوانی ڈی ایم جی گروپ کے افسر ہیں۔
افتخارعلی شلوانی اس سے قبل سندھ میں محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکرٹری، کمشنر کراچی کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار میں ایڈیشنل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News