سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےبیرون ملک فضائی سفرکےلیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسافروں کے بیرون ملک جانے یا آنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ٹریکنگ موبائل ایپ کو لازمی قرار دیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ کے ذریعے مسافروں کی قرنطینہ کے دنوں میں نگرانی کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے اور اعلیٰ سطح کے غیرملکی وفود موبائل ایپ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیٹگری اے ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
