Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

Now Reading:

وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  عمران خان کی زیرصدارت طلب کیے گئے اجلاس میں وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کےنان آفیشل ممبرزکی تعیناتی، افغانستان کے متعلق ویزاپالیسی کی تبدیلی پربریفنگ اور میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کےآئین کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی کی تبدیلی پر بریفنگ دی جائے گی۔ بائیولوجیکل ادوایات کیلئے ماہر کی تعیناتی اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آئین کی منظوری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیم نو کا پلان کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی توڑ پھوڑ پر انکوائری کا معاملہ اور اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قرضوں اور ڈیبٹ سروسنگ اور پاورسیکٹر میں ریفارمز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

Advertisement

اس کے علاوہ برطانوی ائیرلائن اٹلانٹک ائیر ویزکی سروس اور ٹی سی پی کے ذریعے گندم کی امپورٹ کےلیے ایک ٹائم کی اجازت کی منظوری بھی متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر