
کراچی میں بارش سے متاثرہ اضلاع میں سندھ حکومت کا ریلیف آپریشن جاری ہے ، پی ڈی ایم اے نے تازہ تفصیلات جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے گزشتہ رات ضلع بدین، سجاول، سانگھڑ، میرپورخاص، تھرپارکر اور ضلع عمر کوٹ کو مزید امدادی سامان پہنچا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع بدین میں 2000 راشن بیگ، 500ٹینٹ اور 4 ڈی واٹرنگ پمپس جبکہ ضلع سجاول میں 6 ڈی واٹرنگ پمپس، 1535 راشن بیگ اور 250 ٹینٹ بھیجے گئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع سانگھڑ میں 2000 مچھر دانیاں، 2020 راشن بیگ اور 500 ٹینٹ بھیجے جبکہ میرپورخاص میں 1000، تھرپارکر میں 1500 اور ضلع عمر کوٹ میں 2000 راشن بیگ بھیجے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی مطلوبہ طلب کے مطابق امدادی سامان کی روزآنہ کی بنیاد پر ترسیل جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News