خوبرو اداکارہ ثناء جاوید سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔ اداکارہ اپنے انسٹاگرام پر زیادہ تر اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں اِس کے علاوہ وہ بعض اوقات موقع کی مناسبت سے بھی اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغامات بھی جاری کرتی ہیں۔
ثناء جاوید کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 5ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہونے کے بعد وہ اُن نامور پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ یا اس سے زیادہ ہے۔
https://www.instagram.com/p/CEru6DnHFhr/
اس سے پہلےاداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام پر 55 لاکھ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی تعداد اداکارہ ایمن خان کی ہے جن کو اس وقت انسٹاگرام پر 7 اعشاریہ 3 ملین فالو کررہے ہیں، دوسرے نمبر پر اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کو 6 اعشاریہ6 ملین افراد فالو کررہے ہیں جبکہ ایمن خان کی بہن مینال خان تیسرے نمبر پرہیں جنہیں انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ ایک ملین صارفین فالوورز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
