سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں اتوار کو ایک منفرد فلکیاتی نظارہ دیکھا جائے گا جو کہ چاند اور مریخ کے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے اور چاند کی وجہ سے مریخ کے چھپ جانے کی شکل میں ہوگا۔
ماہر فلکیات کا کہناہے کہ منفرد نظارہ سعودی عرب میں بھی دیکھا جا سکے گا جس میں چاند کے مریخ کے سامنے آنے کے بعد مریخ کچھ دیر کے لیے چھپ جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق منفرد منظر دوربین، ٹیلی سکوپ اور عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ افریقی ملک موریتانیہ اور مراکش اور دوسرے ملکوں کے علاوہ جنوب وسطی امریکا میں دلکش منظر کو دیکھ سکیں گے۔
ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ یہ نظارہ طلوع آفتاب سے قبل دیکھ اجاسکے گا جس میں تقریبا ایک ڈگری کے فاصلے سے چاند اور مریخ الگ ہوجائیں گے لیکن یہ فرق نمایاں دکھائی نہیں دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
