Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کو اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی، ندیم قریشی

Now Reading:

اپوزیشن کو اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی، ندیم قریشی
ندیم قریشی

 پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی جبکہ اب ملکی سیاست میں ان لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب محمد ندیم قریشی نے اہم بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے عیاں ہوگیا کہ اس ملک کو کس نے لوٹا۔

پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک کو لوٹ کر اربوں کھربوں کے اثاثے بنائے جبکہ اب انکی لوٹ مار بند ہوئی تو اے پی سی اے پی سی کھیلنے لگ گئے۔

محمد ندیم قریشی نے یہ بھی کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے پر لوٹ مار ایسوسی ایشن کو ملک و قوم سے معافی مانگنی چاہیے جبکہ کوئی ایک بھی ادارہ ایسا نہیں جو سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار سے محفوظ رہا ہو۔

پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کرپٹ ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے ملکی خزانے سے بیرون ممالک محل کھڑے کیے۔

Advertisement

محمد ندیم قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپٹ جماعتوں نے ہمیشہ دھونس دھاندلی سے حکومت کی اور ان جماعتوں نے قدرتی  وسائل سے مالا مال ملک کو کوڑی کوڑی کا محتاج کردیا

پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب محمد ندیم قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار حقیقی ملک و قوم کی ہمدرد، خیر خواہ اور ایماندار حکومت برسر اقتدار ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اداروں کو درست سمت پر گامزن کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر