
باجوڑ کے علاقے میں پاک فوج کی چوکی پر افغان سرحد سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کے واقعے میں سپاہی صابر شاہ نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News