
آیا صوفیہ کی سیلبریٹی بلی، جس کا نام گِلی ہے، کو بیماری کے باعث آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
گلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پربتایا گیا ہے کہ گِلی کچھ روز قبل بیمار ہوگئی تھی، گِلی کا دل تناؤ اور ہجوم کو مزید سنبھال نہیں سکتا۔
انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق گِلی کو علاج کے غرض سے پرائویٹ رہائش گاہ میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
گِلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔ گِلی آیا صوفیہ میں گزشتہ 16 سال سے مقیم ہے۔ گِلی اپنی سبز آنکھوں کی وجہ سے نایاب ہے۔ آیا صوفیہ آنے والے سیاح بھی گِلی سے ﻣل جُل جاتے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFStJvAgqfF/?utm_source=ig_embed
آیا صوفیہ کے چرچ سے مسجد میں تبدیل ہونے کے بعد انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گِلی کو مسجد میں رہنے دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News