Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی تصدیق کردی

Now Reading:

عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی تصدیق کردی
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےآئی جی پنجاب سےملاقات کی تصدیق کردی۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ سب کی سفارش کرتا ہوں اور کوئی فیورٹ نہیں انہوں نے کہا کہ آئی جی یا سی سی پی اوکا کوئی بیان میری نظر سے نہیں گزرا البتہ معاملہ آج حل ہوجائے گا۔

  دوسری جانب  سی سی پی او لاہور سے اختلافات پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ذرائع کےمطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکوتبدیل کردیا گیا جبکہ سی سی پی اولاہورکوکام جاری رکھنےکا حکم دیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔نئے ناموں میں انعام غنی، محسن بٹ، عارف نواز ،کلیم امام اور اے ڈی خواجہ  شامل ہیں۔

Advertisement

شعیب دستگیر پنجاب کے پانچویں آئی جی ہیں جنہیں گزشتہ دو سال کے دوران تبدیل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیراورنئے تعینات ہونے والے سی سی پی اوعمرشیخ کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دونوں پولیس افسران کے درمیان اختلافات پر آئی جی پنجاب سے ملاقات کی تھی اور ان کے تحفظات سنے تھے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کو بلا کر مؤقف سنا گیا، سی سی پی او کو بھی بلایا جائے گا، سب کی سفارش کرتا ہوں اور کوئی فیورٹ نہیں، دونوں کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر