
محکمہ صحت پنجاب نے صوبے کے بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کيا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن (ر)عثمان کا سرکاری لیبارٹریوں کے سربراہوں کے ساتھ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران لیبارٹریوں کی موجودہ صلاحیت بڑھانے، پول ٹیسٹنگ کے طریقہ کار اور 3 شفٹوں میں کام کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔
سيکرٹری صحت نے کہا کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق صوبہ میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ این سی او سی کی طرف سے 986 ہائی رسک تعلیمی اداروں میں سیمپلنگ مہم چلائی جائے گی اور صوبے میں 383 تعلیمی اداروں سے ہر 15 روز بعد سیمپل لیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 603 اسکولز، کالجوں، یونیورسٹیوں کے رینڈم سیمپل لیے جائیں گے۔ روزانہ 5ہزار سے زائد، ہر 15 روز میں 70 ہزار نمونے لیے جائیں گے۔
سیکریٹری صحت کا کہناتھا کہ نمونے لینے کےلیے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News