Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی اقتصادی سفارتکاری کے فروغ کے حوالے سے وزیرِاعظم کے اہم فیصلے

Now Reading:

ملکی اقتصادی سفارتکاری کے فروغ کے حوالے سے وزیرِاعظم کے اہم فیصلے
اقتصادی

ملکی اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان نے اہم فیصلے کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ملکی  اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے اہم فیصلے کئے۔

اجلاس میں اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے “اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی” کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کے لئے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کو فوکل پرسن بنادیا گیا۔

اس موقع پر متعلقہ وفاقی وزارتوں، صوبائی  محکموں اور دیگر اداروں مابین کوارڈینیشن اور اہداف کے حصول کے لئے ” اکنامک آؤٹ ریچ کوارڈینیشن گروپ”کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ملکی اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے ملکی پوٹیشنل، درپیش چیلنجز  اور ان پر قابو پانے  کے حوالے سے روڈ میپ وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں ہدایت دی کہ بیرون ممالک میں تعینات  پاکستانی سفارت خانے  اقتصادی سفارتکاری کے فروغ پر بھرپور توجہ دیں۔

عمران خان نے کہا کہ اقتصادی سفارت کاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ اقتصادی سفارت کاری کے فروغ سے بیرونی ممالک سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ معاشی میدان میں موجود صلاحیت سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے گا

اجلاس میں محمد حماد اظہر، شبلی فراز، سید فخر امام، فواد ، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان ، ذلفی بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری خارجہ و دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر