Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی انتقال کرگئے

Now Reading:

پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی انتقال کرگئے

پیپلز پارٹی کے 7بار کے ناقابل شکست رکن سندھ اسمبلی میر حاجی حیات تالپور انتقال کرگئے۔

تفصئیلات کے مطابق سینئرسیاستدان ، زمیندار اور پیپلز پارٹی کے رہنماء میر حاجی حیات تالپور کافی عرصے سے علیل تھے،پیر کی صبح 83 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

میر حاجی حیات تالپور 13 اپریل 1937 کو میر حاجی فتح محمد خان تالپور کے گھر میں پیدا ہوئے، میر حاجی حیات تالپور ان چند سیاست دانوں میں شامل تھے جنہیں سیاسی حریفوں نے کبھی شکست نہیں دی اور وہ 7بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

میر حاجی حیات تالپور 1985 ،1988 ، 1990 ، 1993 ، 1996 ، 2008 اور 2013 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے پرویزمشرف کے دور میں 2003 کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

میر حاجی حیات تالپورنے گزشتہ عام انتخابات میں بھی صحت کی وجوہات کی بناء پر حصہ نہیں لیا اور ان کے پوتے میر طارق تالپور نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ، سینیٹر سسی پلیجو ، سینیٹر کرشنا کماری کولھی ، میر غلام علی تالپور ، ڈاکٹر مہیش کمار ملانی اور نثار احمد کھوڑو سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےسابق رکن سندھ اسمبلی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور سیاسی سرگرمیاں ملتوی کردیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر