
بلوچستان میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متعدد اسکول اورایک یونیورسٹی بند کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے باعث 10 اسکولز اور ایک یونیورسٹی بند کردی گئی ہے۔
Today 10 #schools & one university have been Closed due to #Corona cases in #Balochistan.
— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) September 18, 2020
بلوچستان میں کوئٹہ ،ژوب ،گوادر اور ڈیرہ بگٹی میں اسکولز بند کیے گئے ہیں جبکہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں 21 ستمبر سے شروع ہونے والی کلاسز بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاؤن میں 6کیسز ،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی عالم خان عالمو چوک کوئٹہ اور لیڈی سنڈیمن گرلز ہائی اسکول کوئٹہ میں کوروناکے 2،2 کیسز، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ژوب میں 5 کیسز سامنے کے بعد اسے بھی بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گوادر کے 21 اساتذہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News