اسلام آباد میں بھکاری مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران سرپرستی کرنے والے 8 پولیس اہلکاروں کوگرفتارکیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے بھکاریوں کیخلاف آپریشن کے دوران آٹھ ٹھیکداروں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی سرپرستی کرنے والے8پولیس اہلکار بھی پکڑے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا بھکاریوں کی سرپرستی کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ایکشن۔
8 ٹھیکیداروں کو گرفتار کر کے ٹھیکیداروں کی سرپرستی کرنے والے 8 پولیس ملازمین بھی گرفتار.
Advertisementبھکاریوں کے بیان کے بعد پولیس کے 1 اے ایس آئی 2 ہیڈ کانسٹیبلز اور 5 کانسٹیبل کو گرفتار کیا گیا۔ pic.twitter.com/41qQCxTu5z
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 12, 2020
گرفتار پولیس اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی، 2 ہیڈ کانسٹیبلز اور 5 کانسٹیبلز شامل ہیں تاہم ان کے نام اور ڈیوٹی کے تھانے کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھکاریوں کے خلاف بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور ان کو اب شخصی ضمانتوں پر رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف چالان مقامی عدالتوں میں پیش کیے جائیں گے۔
Advertisementاسلام آباد کو بھکاریوں سے پاک کیا جائے گا اور کوئی بھی پولیس افسر یا جوان اس جیسے کسی بھی گھناؤنے جرم میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 13, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 100 سے زائد پیشہ ور بھکاری گرفتار کیے تھے۔ اسلام آباد کے تمام ٹریفک سگنلز، مارکیٹس، چوراہوں سے گرفتار بھکاریوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
