Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھکاریوں کی سرپرستی کرنے والے 8 پولیس اہلکار گرفتار

Now Reading:

بھکاریوں کی سرپرستی کرنے والے 8 پولیس اہلکار گرفتار
پولیس اہلکار

اسلام آباد میں بھکاری مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران سرپرستی کرنے والے 8 پولیس اہلکاروں کوگرفتارکیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے بھکاریوں کیخلاف آپریشن کے دوران آٹھ ٹھیکداروں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی سرپرستی کرنے والے8پولیس اہلکار بھی پکڑے گئے ہیں۔

گرفتار پولیس اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی، 2 ہیڈ کانسٹیبلز اور 5 کانسٹیبلز شامل ہیں تاہم ان کے نام اور ڈیوٹی کے تھانے کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھکاریوں کے خلاف بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور ان کو اب شخصی ضمانتوں پر رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف چالان مقامی عدالتوں میں پیش کیے جائیں گے۔

 خیال رہے کہ  گزشتہ ماہ بھی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 100 سے زائد پیشہ ور بھکاری گرفتار کیے تھے۔ اسلام آباد کے تمام ٹریفک سگنلز، مارکیٹس، چوراہوں سے گرفتار بھکاریوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر