Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِ خارجہ کی گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی میگزین کی مذمت

Now Reading:

وزیرِ خارجہ کی گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی میگزین کی مذمت
وزیرخارجہ

وزیرِ خارجہ محمود قریشی کی جانب سے گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی مذمت کی گئی ہے۔

وزیرِ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی اور حکومتِ پاکستان کی جانب  سے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ چارلی ہیبڈو میں شائع کردہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، لوگ مشتعل ہیں، اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور زینو فوبیا کا رجحان دنیا  بھرمیں بڑھتا چلا جا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان نے ہرعالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی اس معاملے کی نشاندہی کی اور دنیا سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا تدارک ہونا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر، مل بیٹھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ ایسے رجحانات کو کیسے روکا جائے جو دوسروں کے جذبات مجروح کرتے ہوں اور ان کے خلاف بند کیسے باندھا جائے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر