
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بول ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے ملزم کی ضمانت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عادل زمان خضرحیات اور مرید کے قتل کے وقت عاطف زمان کے ساتھ تھا، ملزم کو گواہوں نے شناخت پریڈ کے دوران شناخت بھی کرلیا تھا، دستاویز سے ثابت ہوتا ہے کہ واردات میں اسلحہ بھی عادل زمان کا استعمال ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News