
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے حوالے سے کہنا ہے کہ آج کراچی کے لیے بڑا دن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کراچی کیلئے بڑادن ہے اور ایک نئےدورکا آغازہوگا۔
آج کراچی کے لئیے بڑا دن-ایک نئے دور کا آغاز۔آج وزیراعظم عمران خان کراچی کو اس کی خوبصورتی، روشنیاں اور وقار لوٹانے کا اعلان کریں گے۔خان اس مافیا سے نجات دلانے جا رہا ہے جس نے کراچی کی قسمت میں گندا پانی، کچرا، قبضہ مافیا اور بد ترین ٹرانسپورٹ کا نظام لکھ رکھا تھا-#NayaPakistan
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 5, 2020
شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کواسکی خوبصورتی اور روشنیاں لوٹانے کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کراچی کو مافیا سے نجات دلانے جارہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ مافیا نے کراچی کی قسمت میں کچرا، بدترین ٹرانسپورٹ کا نظام لکھ رکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News