
ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے، اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965کی جنگ میں بھارت کو دھول چٹائی تھی۔
بھارت نے 1965 میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی تو شاہینوں نے بھی دشمن پر جھپٹ کر وار کیا اور ان کاغرور خاک میں ملا دیا۔
پاک فضائیہ کے ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر اندر بھارت کے 5 ہنٹر طیاروں کا شکار کرکے عالمی تاریخ میں اپنا نام ریکارڈ کرایا، ان میں سے 4 طیارے 30 سیکنڈ کے اندر مار گرائے۔
1965 کی جنگ میں دنیا کی عسکری تاریخ میں نیا باب رقم کرنے والے ایم ایم عالم نے اپنی جرت مندانہ صلاحیتوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ پاک فضائیہ کے اس سپوت کو غیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں کی بنا پر فالکن اور لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازا گیا۔
ایم ایم عالم نےبھارت کو یہ واضح کردیا کہ پاکستان کی فضائی صلاحیت حاوی ہونے کی کوشش نہ کرے، جنگی طیارے ایف 86 سے ناممکن کو ممکن بنانے والے ایم ایم عالم کو وطن عزیز کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز ’ستارہ جرات‘ سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News