اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے 44 شوگر ملز مالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق شوگر ملز مالکان کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں جس کو دیکھتے ہوئے مالکان کو طلب کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 2 ہفتوں کےدوران 2ہزار507 شکایات موصول ہوئیں،جن میں سے ایک ہزار363 شکایات گنے کے متعین کردہ ریٹ سے کم قیمت دینے کےحوالے سے تھیں۔
گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ کسانوں کا استحصال ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
