
انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث مسافر وین الٹنے سے 25 مسافر زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے خانوٹ کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق انڈس ہائی وے پر خانوٹ کے قریب مسافر کوچ سیہون سے حیدرآباد جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے حادثے کے زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال اور جامشورو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News