
سیربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو میچ کے دوران غصے میں ردعمل کا اظہارکرنے پر منتظمین نےیو ایس اوپن سے ڈس کوالیفائی کردیا۔
یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں سربین ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ اور اسپین کے پابلو کیرینو بستا سے پہلا گیم ہار گئے، جوکووچ نے غصے میں بال جیب سے نکالی اور ریکٹ سے دوسری جانب پھینکی جو خاتون لائن جج کو جالگی۔
جوکووچ نے اس غیردانستہ حرکت پر لائن جج سے فوری معافی مانگ لی، لیکن کھیل کے قواعد کے تحت کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا اس لئے انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔
یو ایس اوپن منتظمین کے مطابق سربیئن ٹینس سٹار کاعمل حادثاتی تھا لیکن قوانین کے مطابق انہیں ڈس کوالیفائی کردیاگیا ہے۔ان کے حریف پابلو کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔
AdvertisementThis whole situation has left me really sad and empty. I checked on the lines person and the tournament told me that thank God she is feeling ok. I‘m extremely sorry to have caused her such stress. So unintended. So… https://t.co/UL4hWEirWL
— Novak Djokovic (@DjokerNole) September 6, 2020
یو ایس اوپن میں اس اتفاقی حادثے میں باہر ہونے پر جوکووچ نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی اس حرکت پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ جج اور فینز سے معذرت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News