
جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں خاتون نے ٹک ٹاک فالوورز بڑھانے کیلئے انتہائی اوچھی حرکت کرڈالی۔
تفصیلات کے مطابق بیوی نے فالوورز بڑھانے کے لیے ٹک ٹاک پر شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کر دی جس کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئی۔
خاتون نے اپنے شوہر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
لوگوں کی جانب سے ویڈیو دیکھنے کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے جس کے بعد رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کیلئے ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کے گھر کے باہر پہنچ گئی۔
بعد ازاں عادل کے منظر عام پر آنے کے بعد شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات مجروح کرنے پر عادل اور اس کی بیوی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
لوگوں کی جانب سے شدید ردِ عمل دیکھتے ہوئےٹک ٹاکر بیوی نے ایک اور ویڈیو بنائی اور اس میں کہا کہ اس کے شوہر باخیر وعافیت گھر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News