پاکستان شو بز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ ،ماڈل و میزبان حرا مانی نے مردوں کے بارے میں بڑا بیا ن دیا ہے جو کہ سو شل میڈیا پر کا فی وائرل ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حرا مانی کا کہنا ہے کہ مرد کو برا اور سخت دل ہم خود بناتے ہیں، ہمیشہ سے یہی کہا جاتا ہے کہ آپ مرد ہو آپ کو رونا نہیں لیکن کیا اس کے جذبات نہیں ہوتے، اسے رونا نہیں آ سکتا۔

ایک انٹر ویو میں با صلا حیت اداکارہ نے کہا کہ مرد بہت اچھی چیز ہے، اگر آپ اسے ایک سنائیں تو وہ آپ کی چھ سنتا ہے لیکن اس کو بھی تو سمجھا جائے، کیا اس کے جذبات نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مرد کو سخت ہم خود بناتے ہیں، لڑکا گرتا ہے تو ہم کہتے ہیں تم نے رونا نہیں تم لڑکے ہو، وہ کیوں نہ روئے کیا اسے رونا نہیں آتا، اگر مرد کا دل سخت ہوتا ہے تو اس کو بھی ہم خود ہی سخت بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
