
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گرین ایریا کا تحفظ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین ایریا پر جیل کی تعمیر پرناراضگی کا اظہار کیا جبکہ ملکی تازہ سیاسی, معاشی اور سلامتی کی صورت حال پرغورکیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ میں ریپ کے ملزمان کے لئے سخت سزاؤں پر مبنی قوانین کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ایس ای سی پی ڈیٹا لیک معاملے پر بھی بحث کی گئی۔
اس موقع پرخواتین و بچوں کے تحفظ سے متعلق بل کے مسودے پر بابر اعوان اور شہزاد اکبر نے بریفنگ دی جس پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بل فوری طور پر کابینہ کمیٹی برائے قانونی سازی میں لایا جائے جبکہ عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے۔
اجلاس کے دوران اسد عمر کی جانب سے شیری مزاری کے بعض بیانات پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ شیریں مزاری بولتی ہیں جبکہ شیخ رشید نے کہا کہ شیریں مزاری بعض اوقات اپنے آپ کو امپوز کرتی ہیں جس پر وزیراعظم نے وزراء کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیا۔
وزیراعظم نے وزراء کو غیر ضروری بیانات دینے سے روکتے ہوئے کہا کہ کوئی وزیر فضول بات نہ کرے، وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی
وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین ایریا پر جیل کی تعمیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے جبکہ گرین ایریا کا تحفظ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اجلاس میں گاڑیوں کی امپورٹ سے پابندی ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ سے پابندی ختم کی جائے تا کہ مقابلہ کی فضا بنے جس پر وزیراعظم نے فیصل واوڈا کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کو زیادہ پتا ہے اس کے پاس گاڑیوں کی اچھی کلیکشن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News