Advertisement
Advertisement
Advertisement

چھٹی سے آٹھویں تک کلاسزکا آغاز کل سے ہوگا

Now Reading:

چھٹی سے آٹھویں تک کلاسزکا آغاز کل سے ہوگا
اسکول

عالمی وبا  کم ہونے کے بعد پاکستان میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کی کلاسز کل سے شروع ہوں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔  چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کی کلاسز کل سے شروع ہوں گی۔

وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر داخلہ، صوبائی وزرائے تعلیم، معاون خصوصی صحت اور سیکرٹری تعلیم نے بھی شرکت کی۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں چھٹی سے آٹھویں کلاسز کل سے شروع  ہوں گی، سندھ میں مڈل کلاسزکا آغاز28ستمبر سے ہوگا۔

این سی او سی کے اعلان کے بعد وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ان کے صوبے میں چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز کل سے شروع ہوں گی اور تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے گا۔

Advertisement

وزارت تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا اور28 ستمبر سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے خود مختار ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 پہلے مرحلے میں یونیورسٹی، میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طالبعلموں کو بلایا گیا تھا،دوسرے مرحلے میں23 ستمبر کو چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو سکول آنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں تمام پرائمری سکول کے بچوں کو 30 ستمبر سے سکول جائیں گے۔

پہلے مرحلے کے بعد تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر ملک بھر میں مجموعی طور پر35 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر صوبائی حکومت نے چھٹی سےآٹھویں جماعت تک اسکول کھولنے کی تاریخ ایک ہفتہ آگے بڑھا دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر