
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ ملکی اداروں کو فعال بنانے کےلیے وسائل کا بھر پور استعمال ضروری ہے، حکومت کا کام کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کراناہے۔
تفصیلات کے مطابق علی زیدی نے اسلام آباد میں سرکاری املاک کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اداروں کو فعال بنانے کےلیے وسائل کا بھر پور استعمال ضروری ہے، حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت پرگامزن ہے، ہمارا مسئلہ یہ ہے ہر ترقیاتی کام قرض کی رقم سے ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 50سال سے سرکاری زمینوں پر تنازعات چلے آرہے ہیں اور جب بھی کوئی ترقیاتی منصوبہ بنانا ہو تو قرض کی رقم لی جارتی ہے یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News